ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئرکنور نوید جمیل انتقال کر گئے

Aug 17, 2023 | 21:27:PM
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئرکنور نوید جمیل انتقال کر گئے
کیپشن: کنور نوید جمیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی کنونیئرکنور نوید جمیل انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق 28 جون کو کنور نوید جمیل برین ہیمرج کے شکار ہوئے تھے،جس کے بعد سے وہ بستر پر تھے،گزشتہ دنوں انہیں سانس لینے میں دشواری پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھاتاہم وہ آج انتقال کر گئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئرمرحوم کنور نوید جمیل حیدر آباد میں پیدا ہوئے تھے،مرحوم دو بار رکن قومی اسمبلی جبکہ دو بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے، وہ 2005 میں حیدرآباد کے میئر منتخب ہوئے۔
مرحوم کے سوگواران میں ایک بیوہ اور دو بیٹے ہیں،مرحوم کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد مصطفیٰ مسجد ڈی ایچ اے فیز ون کراچی ، بوقت ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔
ایم کیو ایم کے کنونیئرخالد مقبول صدیقی نے کنور نوید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے،تعزیتی پیغام ان کا کہناہے کہ کنور نوید تحریک کا نادر اثاثہ اور سینئر رہنما تھے،ایم کیو ایم اور ملک کیلئے کنور نوید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن مرحوم کے سوگواران کے غم میں شریک ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کنور نوید جمیل کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اورمرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ، مرتضیٰ وہاب کا کہناتھا کہ کنور نوید جمیل ملنسار اور اچھے اخلاق کے حامل شخص تھے،بطور ضلع ناظم حیدرآباد کنور نوید جمیل کی خدمات یاد رکھی جائینگی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری