ایک لاکھ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے  کا آغاز

Aug 17, 2023 | 12:38:PM
حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے ایک پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کے تحت 277 ارب روپے کی لاگت سے ملک بھر میں ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے زرعی انقلاب پروگرام کے تحت  ایک لاکھ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 377 ارب روپے کی لاگت سے ملک بھر میں ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، اس منصوبے پر کام محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی کے توسط سے کیا جائے گا، اس حوالے سے محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ اصلاح آبپاشی کے فیسبک پیج پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد شمسی توانائی سے سالانہ 100 ارب روپے کی پیداوار حاصل ہو گی جبکہ زرعی پیداوار کی لاگت میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔

دوسری جانب ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے کاشت کاران کو اوسطاً ماہانہ 60 ہزار روپے اور سالانہ 7 لاکھ روپے تک کی بچت ہو گی ،جبکہ الیکٹرک ٹیوب ویلوں کی منتقلی سے اوسطاً ماہانہ 50 ہزار اور سالانہ 6 لاکھ روپے فی ٹیوب ویل تک کی بچت ہو گی،جاری کردہ تفصیلات کے مطابق منصوبے سے 33 ارب روپے کے درآمدی تیل کی سالانہ بچت ہو گی، واضح رہے کہ منصوبے کا افتتاح سابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 8 اگست کو منعقدہ تقریب میں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:میٹھی چینی کی مٹھاس کم ،قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

جبکہ منصوبے کے لیے حال ہی میں پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔