ہیکرز نے بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

Aug 17, 2022 | 17:50:PM
ہیکرز نے بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
کیپشن: ویب سائٹ ہیک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک: بھارتی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے بھارتی سفارت خانے کی ویب سائٹ ہیک کر لی اور ویب سائٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔
 بھارت کی آزادی کے دن پر مقبوضہ کشمیر کے ’کشمیر فریڈم فائٹرز ہیکرز نے بھارت کو تحفہ دیتے ہوئے بھارتی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر پاکستان کا جھنڈا لگا دیا، اور ہیک کرنے کی ذمہ داردی قبول کرتے ہوئے پیغام لکھاکہ IOK ہیکرز کے ذریعہ ہیک کیا گیا، ہیکرز یہاں ہیں، اور ہم نہیں بھولتے'.
 دنیا بھر کے کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اور کشمیر کے دیگر اضلاع میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں حریفوں کے درمیان ہیکنگ کے واقعات عام ہیں کیونکہ لاہور ہائی کورٹ اور ایف بی آر کی ویب سائٹ سمیت متعدد پاکستانی ویب پورٹلز کو ہندوستانی ہیکرز نے ہیک کر لیا تھا، جبکہ پاکستان کے ہیکرز نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT) کی ویب سائٹ کو ہیک کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس تحقیقات:عمران خان کا ایف آئی اے نوٹس کا جواب دینے سے انکار