افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات ہیں،مراد علی شاہ

Aug 17, 2021 | 18:21:PM
افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات ہیں،مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا مواچھ گوٹھ واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ یہ ایک بزدلانہ واقعہ تھا۔ حکومت کوشش کررہی ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی دہشت گردوں کو دوزخ نصیب کرے گا۔ عاشورہ پر مزید سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی سخت ہونے سے لوگوں کو تکلیف ضرور ہوتی ہے لیکن عوام کو چاہیے کہ حکومت سے تعاون کریں۔

یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے حساب سے نیا نصاب متعارف کروایا ہے، سندھ میں تعلیمی نصاب بہت بہتر ہے اور ہم اپنے بچوں کو اپنے تجربے کے حساب سے مزید بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان سے روتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو  نےسو شل میڈیا صارفین کو بھی رلا دیا