پہلے مرحلے میں اتحادیوں کو وزارتیں دی جائیں۔ زرداری کا شہباز شریف کو مشورہ

Apr 17, 2022 | 19:20:PM
آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، پہلے فیز، حکومتی اتحادیوں، وزارتوں کے قلمدان، مشورہ
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو ملاقات کر رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کو پہلے فیز میں حکومتی اتحادیوں کو وزارتوں کے قلمدان دینے کا مشورہ دیدیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور بلاول زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کاکہناہے کہ سابق صدر اور چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعظم ہاو¿س میں شہبازشریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے اتحادیوں کو وزراتیں دیں ،پہلے فیز میں حکومتی اتحادیوں کو وزراتوں کے قلم دان دیں، دوسرے فیز میں پاکستان پیپلزپارٹی وزارتیں لے گی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر اور چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم چاہتے ہیں اتحادی دوستوں کا زیادہ خیال رکھا جائے ،شہباز شریف نے کہاکہ پارٹی سے مشاورت کرکے آپ کو آگاہ کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری ان ایکشن۔۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت 4افسر معطل کر دیئے