راولپنڈی:غیر ملکی کرنسی کےگودام  سے بڑی رقم  برآمد،8 افراد گرفتار

Sep 16, 2023 | 22:40:PM
راولپنڈی:غیر ملکی کرنسی کےگودام  سے بڑی رقم  برآمد،8 افراد گرفتار
کیپشن: غیر ملکی کرنسی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راولپنڈی میں غیر ملکی کرنسی کے گودام  سے بڑی رقم  برآمد کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق  راولپنڈی غیر ملکی کرنسی کے دعویدار مالک سمیت 8 افراد گرفتار کرلیے گئے۔راولپنڈی میں گرفتار  ہونے والے  ملزمان کی نشاندہی پر جہلم میں بھی بڑا ریڈ کیا گیا۔

ایچ اینڈ ایچ اور الحمید کرنسی پر چھاپا مارا گیا، چھاپا مار کاروائی میں لاکھوں ڈالرز، یورو، پاونڈ، ریال برآمد کرلیے گئے۔ اس کے ساتھ  کروڑوں روپے پاکستانی کرنسی بھی برآمد  ہوئی۔