نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی

Sep 16, 2023 | 22:00:PM
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی
کیپشن: لاہور چڑیا گھر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ۔لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کے لیے اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت دونوں تفریحی مقامات پر نئے جانوروں اور پرندوں کی مختلف اقسام کا اضافہ کیا جائے گا۔

سفاری پارک میں افریقن زون، ڈیزٹ اور سالٹ رینج بنائی جائے گی اور نائٹ سفاری بھی شروع کی جائے گی۔نگراں وزیر اعلیٰ نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن سے اڈہ پلاٹ تک منصوبے کے ارتھ ورک کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ تیل مہنگا ہونے سے لوگ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کو ترجیح دے رہے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کی تعداد بڑھانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔