پرویز الٰہی کی آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

Sep 16, 2023 | 13:00:PM
پرویز الٰہی کی آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ  پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اسلام آباد کے نظربندی احکامات پر یکم ستمبر کو گرفتار کیا گیا، ہائیکورٹ نے 5 ستمبر کو نظربندی آرڈر معطل کر کے فوری رہائی کا حکم دیا۔

 جسٹس طارق جہانگیری نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ رہائی کے احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے مطابق عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو رہا کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے وکیل کے مطابق پٹیشنر کو پولیس لائنز کے گیٹ سے سی ٹی ڈی حکام نے دوبارہ گرفتار کیا۔

وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی میں گرفتاری عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا

عدالتی فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو توہین عدالت درخواست پر نوٹس جاری کر چکی ہے، پرویز الہیٰ کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے کہ اس عدالت کے آرڈر کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟ لہٰذا آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جاتی ہے۔