لڑکی جنس تبدیلی کے لئے ہائی کورٹ پہنچ گئی

Sep 16, 2021 | 12:57:PM
لڑکی جنس تبدیلی کے لئے ہائی کورٹ پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک لڑکی نے طبی طریقے سے اپنی جنس کی تبدیلی کے لئے عدالت سے رجوع  کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ہما نامی لڑکی کی جانب سے طبی بنیادوں پر جنس کی تبدیلی اور خاندان کی جانب سے مبینہ ہراساں کئے جانے کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے لڑکی کے عثمان وڑائچ سے استفسار کیا کہ لڑکی کو کون ہراساں کررہا ہے جس پر مدعی کے وکیل نے بتایا کہ ان کی موکلہ کو اپنے ہی گھر والوں کی طرف سے ہراسانی کا سامنا ہے، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو پھر پرائیویٹ پرسن کا کیس ہے۔
مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پٹشنر کے بھی حقوق ہیں اور یہاں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ فیملی ممبرز کو ہراساں کرنے سے روکنے اور جنڈر تبدیلی سے متعلق میڈیکل کی اجازت دی جائے۔
 عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟