جو بائیڈن نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری:رانا ثنااللہ

Oct 16, 2022 | 16:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری۔


فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا امریکی صدر نے خوامخواہ بات کر دی اس معاملے میں پاکستان کا ذکر بھی نہیں تھا۔

کسی جگہ پر بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، اگر کسی سے ملنے یا خوشی غم کے لیے گیا ہوں تو اسے الیکشن مہم نہیں کہا جا سکتا۔شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ایجنسی سمیت سب کو عمل کرنا چاہیے، اب تک دو مقامات پر معمولی واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ضرور پڑھیں :ضمنی انتخابات:ووٹنگ کا عمل سست،ٹرن آئوٹ کم،جگہ جگہ جھگڑے
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مجھے بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کا ٹرن آؤٹ 20 سے 25 فیصد ہے، ضمنی الیکشن میں عوام کا فیصلہ تسلیم کیا جانا چاہیے اور عام انتخابات کا جو فیصلہ ہو گا وہ بھی سب کو ماننا چاہیے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جتھہ کلچر کو ہر قیمت پر روکیں گے، 25 مئی کی پالیسی کو 10 سے ضرب دے کر نفاذ کریں گے۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: