کریسنٹ ماڈل سکول کی طالبات نے سائنسی مقابلہ جیت لیا

Oct 16, 2022 | 00:34:AM
کریسنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری سکول ،ٹیم ،سائنسی مقابلہ جیت لیا،
کیپشن: طالبات مہمان خصوصی سے پرائز وصول کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کریسنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری سکول کی ٹیم نے سائنسی مقابلہ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے 2 روزہ سائنسی مقابلے کا انعقاد کیا۔
کریسنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری سکول کی اے لیول کی طالبات کی نتالیہ نسیم، مریم صادق، دعا نوید اور جویریہ منصورپر مشتمل ٹیم نے مقابلہ جیت لیا۔
سائنسی مقابلے کی تقریب یوایس مشن پاکستان اور پاک ۔یوایس ایلومنائی نیٹ ورک کے فنڈڈ منصوبے ”معاشی شرح نمواور ترقی کیلئے STEM افراد قوت کی تشکیل نو کی تقریب کیساتھ ہوا جس کی ڈائریکٹر آٹوموٹیوانجینئرنگ سنٹرڈاکٹر علی حسین کاظم قیادت کر رہے تھے،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی پروفیسرڈاکٹر بشریٰ مرزا،یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے ڈاکٹر سید منصور سروراوراوورسیزایلومنائی پروگرام کے پبلک افیئرز آفیسرمسٹر کارل روگرنے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی
اس مقابلے میں 60 ٹیموں نے حصہ لیا اور الیکٹرانک پروٹوٹائپس بنائے جو مصنوعی سیلاب کی پیش گوئی یا روک سکتے ہیں
مقابلے کے شرکا نے تاریخی اعدادوشمار،حقائق اور مختلف تحقیقوں کی بنیاد پر حقیقی سیلاب پر اپنا تجریہ بھی پیش کیا
مقابلے میں 200 سے زائد طلبہ نے حصہ لیاجس میں کریسنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری سکول کی نتالیہ نسیم، مریم صادق، دعانوید اور جویریہ منصور پر مشتمل ٹیم نے جیت لیا
دوسری پوزیشن یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے Mechatronics Engineering Department اور تیسری پوزیشن یونیورسٹی آف انجینرنگ کے Mechanical Engineering Department نے حاصل کی۔تقریب کے آخری میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات بھی دیئے گئے۔