آج رات  بارش کہاں ہو  گی؟ محکمہ موسمیات نے خبر سنا دی

Oct 16, 2021 | 16:42:PM
اسلام آباد اور مری میں بارش متوقع
کیپشن: اسلام آباد بارش فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے آج رات بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد ، مری و گردونواح میں تیزہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا، شام یا رات میں دیر،چترال،سوات،ایبٹ آباداورمانسہر ہ میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ ،بلوچستان اورکوئٹہ سمیت  شمالی بلوچستان میں موسم سرد رہے گا،  گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے،  گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا ۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی