سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کے لئے بند کرنےکا اعلان

Nov 16, 2023 | 17:52:PM
سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کے لئے بند کرنےکا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سندھ  کے تمام سی این جی سٹیشنز 48 گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ترجمان سوئی سدرن گیس کےمطابق  سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز  ہفتہ 18 نومبر صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے،سندھ میں سی این جی اسٹیشنز48 گھنٹوں بعد پیر صبح 8 بجے کھلیں گے، لوڈ مینجمنٹ کا مقصد گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ،گیس بندش کرکے  گھریلو صارفین کو گیس مہیا کی جائے گی۔

سندھ میں تمام جنرل انڈسٹری اور نجی بجلی گھروں کو بھی گیس سپلائی 48 گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ میں تمام جنرل انڈسٹریز اور نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی ہفتہ 18 نومبر صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لئے گیس سپلائی بند رہے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:صحت کارڈ پر مفت علاج کروانے والوں کیلئے بری خبر