سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی 

Nov 16, 2023 | 16:12:PM
سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی .

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی ، اپیل پر فیصلے تک سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی بھی استدعا  کی گئی ، فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے، سپریم کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، سندھ حکومت کی آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کرنے کی استدعا ، سندھ حکومت نے موقف  اختیار کیا ہے کہ ملزمان نے خود درخواست دی کہ انکا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی کیا جائے، سپریم کورٹ نے 23 اکتوبر کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سائفر کیس، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا