ملک میں ساتویں مردم شماری کا آپریشن ختم ہو گیا

May 16, 2023 | 14:31:PM
ملک میں ساتویں مردم شماری کا آپریشن ختم ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پورے ملک میں ساتویں مردم شماری کا آپریشن ختم ہو گیا، حکومت نے مردم شماری کی مدت میں توسیع کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ شب 12 بجے مردم شماری کی مدت ختم ہوگئی ہے، وفاقی حکومت نے مردم شماری کی مدت میں توسیع کا کوئی بھی حکم جاری نہیں کیا۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ 74 لاکھ سے زائد  ہو چکی، کراچی ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی، حیدر آباد ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 22 لاکھ سے زائد ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر بھی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بندش کیخلاف بول پڑے

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 81 لاکھ 25 ہزار تک پہنچ گئی، سکھر ڈویژن کی آبادی 66 لاکھ  76 ہزار سے زائد ہو گئی، جبکہ شہید بے نظیر آباد ڈویژن کی آبادی 62 لاکھ سے زائدہو گئی ہے۔