صوبائی وزیر تعلیم نے سی ای او ایجوکیشن کانفرنس 22 مئی کو طلب کر لی

May 16, 2023 | 10:17:AM
صوبائی وزیر تعلیم نے سی ای او ایجوکیشن کانفرنس 22 مئی کو طلب کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے سی ای او ایجوکیشن کانفرنس 22 مئی کو لاہور میں طلب کر لی، کانفرنس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر بات ہوگی۔

سی ای او ایجوکیشن کانفرنس 22 مئی کو لاہور میں طلب کرلی گئی، کانفرنس میں پنجاب بھر کے سی ای او ایجوکیشن شرکت کریں گے، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کریں گے، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا پر بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 جون تک ملتوی

کانفرنس کے 13 نکاتی ایجنڈے میں اساتذہ کی ترقیوں، مفت کتابوں کی تقسیم پر بات ہوگی، نان سیلری بجٹ،اساتذہ کےآن لائن کوائف کی درستگی، سٹیزن پورٹل پر شکایات کا ازالہ،اینٹی ڈینگی مہم،سکول سیکیورٹی، داخلہ مہم، پنشن اور گریجوٹی کی ادائیگی بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کانفرنس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مقبول احمد دھاولہ شرکت کرینگے۔ اس کانفرنس کا انعقادقائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ وحدت روڈمیں ہوگا۔