سینیٹ الیکشن ،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے ٹربیونل تشکیل

Mar 16, 2024 | 19:09:PM
سینیٹ الیکشن ،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے ٹربیونل تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سینیٹ کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی  منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے ٹربیونل تشکیل۔

ٹربیونل ریٹرننگ افسران کیجانب سے امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت  کرے گا، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن ایپلٹ ٹربیونل کے لیے نامزد،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جسٹس شاہد بلال حسن کا نام ایپلٹ ٹربیونل کے لیےالیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، گریڈ 21 کے آفیسر عرفان احمد نیازی پہلے ہی رجسٹرا ٹریبونل  لاہور ہائیکورٹ تعینات ہیں،اپلیٹ ٹربیونل ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو برقرار یا کالعدم قرار دے گا۔
یہ بھی پڑھیں :کس جماعت کیساتھ اتحاد کرنا چاہیے تھا ؟بالآخر عمران خان بھی بول پڑے