پاکستانی نژاد لینا خان امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد

Jun 16, 2021 | 21:33:PM
پاکستانی نژاد لینا خان امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژادامریکی لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کردیا اورامریکی سینٹ نے لینا خان کو ایف ٹی سی کا کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایف ٹی سی کمشنر کے طور پر لینا خان کی منظوری 28 کے مقابلے میں 69 ووٹوں سے کی گئی جس کے بعد لینا خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ 
لینا خان کمشنر کی حیثیت سے سیلیکون ویلی میں تجارتی ضوابط پر نظر رکھیں گی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق لینا خان لندن میں ایک پاکستانی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ ، 11 برس کی عمر میں والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوئیں۔ لینا خان نے2017 میں ییل لا اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔لینا خان کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف لا میں ایک پروفیسر ہیں اور ییل لا اسکول کی طالبہ کی حیثیت سے انہوں نے 'ایمازون اینٹی ٹرسٹ پیراڈاکس ' کے عنوان سے ایک تحقیقی مقالہ لکھا تھا جسے بہت زیادہ سراہا گیا تھا۔


 لینانے کنزیومر پرائسز پر بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری کے اثرات کے تناظر میں اجارہ داریوں کو کنٹرول کرنے کے قوانین (اینٹی ٹرسٹ لا) کو ایک نئے انداز سے دیکھنے کی بنیاد رکھنے میں مدد دی۔
سال 2019 اور 2020 میں امریکی کانگریس کی ہاو¿س جوڈیشل کمیٹی کی وکیل کی حیثیت سے انہوں نے مارکیٹ میں دیوہیکل ٹیکنالوجی کمپینوں کی طاقت سے متعلق دو طرفہ تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کیا۔
32 سالہ لینا خان ایف ٹی سی کی تاریخ کی سب سے کم عمر سربراہ بن گئی ہیں جو عام طور پر انڈسٹری میں مقابلے اور صارفین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پرائیویسی پر بھی پالیسی سازی کریں گی۔
فیڈرل ٹریڈ کمیشن(ایف ٹی سی) کی سربراہی کے لیے پاکستانی نڑاد لیگل اسکالر لینا خان کے انتخاب کو ٹیک جائنٹس فیس بک، گوگل، ایمازون اور ایپل کے ایک سخت موقف کے عندیے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی