حج ۔۔خیمہ ایک رہیں گے چار۔۔ سعودی حکومت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ حج کے ارکان ادا کرتے ہوئے مشاعر مقدسہ میں ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سے زیادہ نہیں ہوگی۔
اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ہر جگہ دو عازمین کے درمیان 2.5 میٹر کا فاصلہ ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ نے کہا کہ اس سال کوشش کریں گے کہ غیر قانونی عازمین کی شرح صفر فیصد ہو اس کے لئے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ایسا کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور سزا بھی دی جائے گی۔
اس سال خواتین محرم کے بغیر حج کے لئے درخواست جمع کرا سکتی ہیں ہم انہیں خواتین کے گروپ میں شامل کریں گے۔ مشاعر مقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے جو کسی بھی عازم کے مثبت ٹیسٹ میں استعمال کیا جائے گا۔ مشاعر مقدسہ میں خدمات کی فراہمی یا درخواستوں کی منظوری میں کسی ملک کے شہریوں کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔
مشاعر مقدسہ میں منی میں خیموں میں بھی وبا سے بچاو کے پیش نظر ایک خیمے میں صرف دو عازمین کو اجازت دی جائے گی اور خیمے میں دونوں کے درمیان ڈھائی میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ اسی طرح بسوں میں بھی سماجی فاصلے کے ساتھ سفر کروایا جائے گا جبکہ مشاعر مقدسہ میں حرمین ٹرین کی سروس معطل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔عورت مارچ میں جو کچھ ہوا ایسا تو یورپ کے معاشروں میں بھی نہیں ہوتا۔پشاور ہائیکورٹ