گاڑیوں کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

Jul 16, 2022 | 10:58:AM
فائل فوٹو
کیپشن: "ٹیسلا کاروں کی قیمتیں کم کرسکتی  ہے" ایلون مسک نے مشروط آمادگی ظاہر کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بجلی سے چلنے والی کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے مشروط طور پر کاروں کی قیمتوں میں کمی پر آمادگی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ایک جنوبی کورین صحافی نے سوال کیا کہ  کورونا وبا کے خاتمے کے بعد اگر سپلائی چین بحال ہوتی ہے تو کیا ٹیسلا اپنی کاروں کی قیمتوں میں کمی کرے گی؟ اس پر ایلون مسک نے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے جواب دیا کہ اگر افراطِ زر کی شرح مستحکم ہوتی ہے تو ہم کاروں کی قیمتیں کم کرسکتے ہیں۔

العربیہ کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران ٹیسلا نے کئی بار اپنی کاروں کی قیمتیں بڑھائی ہیں جس کی وجہ سورس چپس سمیت دیگر اہم پرزہ جات کی سپلائی متاثر ہونا بتایا گیا ہے۔