افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاکے بعد امن کیلئے دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا: وزیراعظم عمران خان

Jul 16, 2021 | 18:29:PM
افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاکے بعد امن کیلئے دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا: وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ افغان مسئلے کا حل افغان سیاسی قیادت مل بیٹھ کر تلاش کرسکتی ہے، جامعہ مذکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ ممکن ہے،غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد پائیدار امن کیلئے دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
 وزیراعظم عمران خان اور یورپی کمیشن کے نائب صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیاگیا،وزیراعظم سے یورپی کمیشن کے نائب صدر نے ملاقات کی،ملاقات تاشقند کانفرنس کی سائیڈ لائن پرہوئی، ملاقات میں پاک یورپی تعاون اور افغان صورتحال پر گفتگو ہوئی،وزیراعظم نے افغان امن عمل اور انٹرا افغان مذاکرات میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغان مسئلے کا حل افغان سیاسی قیادت مل بیٹھ کر تلاش کرسکتی ہے، جامعہ مذکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ ممکن ہے، غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد پائیدار امن کیلئے دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ یورپی یونین سمیت عالمی برادری افغان مہاجرین کی مدد کیلئے آگے آئے، وزیراعظم عمران خان کا افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پاکستان پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان صدر کی درخواست پر پاکستان میں ہونیوالی افغان امن کانفرنس ملتوی