نوواک جوکووچ عدالتی جنگ ہار گئے ۔۔۔آسٹریلیاسے ملک بدری کا سامنا

Jan 16, 2022 | 12:17:PM
عدالتی جنگ ، ہار گئے
کیپشن: نواک جوکووچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلوی عدالت نے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی ویزہ منسوخی کیخلاف اپیل مسترد کردی ۔آسٹریلوی عدالت نے سربین ٹینس اسٹار کیخلاف متفقہ فیصلہ سنا دیا جوکووچ کو جلد ہی آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایمیگریشن ڈیپارمنٹ کی طرف سے نظربندی اورویزہ منسوخی کے فیصلے کیخلاف ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔وفاقی عدالت نے ویزا منسوخی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جوکووچ کی اپیل مسترد کردی۔جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عدالت میں آسٹریلیاکے امیگریشن وزیر نے کہاکہ ٹینس سٹار کی طرف سے کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے شہر میںکورونا پھیلنے کا خدشہ ہے اور ان کی آسٹریلیا میں موجودگی ویکسین نہ لگوانے کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتی ہے۔چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ عدالت نے متفقہ طور پر جوکووچ کی درخواست مسترد کر دی ہے تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن کھیلنے کیلئے نوواک جوکووچ آسٹریلیا پہنچے تھے ملبورن پہنچتے ہی انہیں وہیں پر نظر بند کردیا گیاجس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔امیگریشن وزیرنے دوبارہ اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کردیا تھا انہوں نے پھر عدالت سے رجوع کیا عدالت نے ٹینس سٹار کیخلاف فیصلہ سنا دیا ۔آسٹریلیو ی وزیر اعظم نے ٹینس سٹار کے ویزا منسوخی کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے اس وبائی امراض کے دوران بہت سی قربانیاں دی ہیںہم ان قربانیوںکو ضائع نہیں جانے دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان۔۔۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل بھی آگیا