پاکستان بھارت کو بے نقاب کرتا رہے گا: شاہ محمود

Jan 16, 2021 | 16:54:PM
پاکستان بھارت کو بے نقاب کرتا رہے گا: شاہ محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کو بے نقاب کرتا رہے گا۔امریکا میں نئی انتظامیہ آنے والی ہے امید ہے نئی انتظامیہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت تاثر دیتا آیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر آ گئے۔ آج بھی ہزاروں کشمیری جیلوں میں ہیں۔ مقبوضہ وادی میں لوگوں کے بنیادی حقوق آج بھی سلب کئے جا رہے ہیں۔ جیل میں قید کشمیریوں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپین پارلیمنٹ سےآوازیں اٹھ رہی ہیں۔

پی آئی اے طیارے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیارہ لیز پر لیا گیا تھا۔ طیارے کے مالک اور پی آئی کے درمیان تنازع تھا جو عدالت میں زیر سماعت ہے۔ طیارے کے مالک نے برطانیہ کی عدالت میں مقدمہ کیا ہوا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 18جنوری کو مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی قیادت الیکشن کمیشن پیش ہوتی ہے تو ان کے احتجاج کا جواز سمجھ آتا ہے۔ 18جنوری کومسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کوبھی فارن فنڈنگ اکاؤنٹ کیس میں بلایا گیا۔ 18جنوری کودیکھتے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت پیش ہوتی ہےیانہیں۔انہوں نے مزید کہا کہپی ٹی آئی واحدجماعت ہے جس نے فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کیس میں تفصیلی ثبوت فراہم کئے۔ 19جنوری کوپی ڈی ایم جماعتیں الیکشن کمیشن کےسامنے احتجاج کرنا چاہ رہی ہے۔ اپوزیشن احتجاج کی آڑمیں قانون شکنی مت کرے۔ ہم نےہمیشہ کہااپوزیشن احتجاج ضرور کرے مگرقانون شکنی مت کرے۔

ملک میں مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کیخلاف اقدامات کئےہیں۔ ہمارے ہاں لوگ ذخیرہ اندوزی کرتےہیں اورحکومت کی پریشانیوں میں اضافہ کرتےہیں۔ کچھ لوگ ہیں جوناجائزمنافع خوری کرتے ہیں۔ چینی ،آٹے کی قیمت بڑھی، حکومت نےتدارک کرنے کیلئے گندم اور چینی درآمدکی۔

براڈ شیت سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی قائم کر دی۔ تحقیقات کے بعد دودھ کادودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ جنہوں نے ملکی وسائل منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کئے انہیں حساب دینا چاہیے۔