مسئلہ کشمیر پر غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شہریار آفریدی 

Feb 16, 2021 | 19:09:PM
مسئلہ کشمیر پر غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شہریار آفریدی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،آج میڈیا مالکان کو دعوت دی تھی چیئرمین پیمرا بتائیں وہ کیوں نہیں آئے۔

تفصیلات کے مابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیمرا بتائیں آپ نے کشمیر سے متعلق کون سے تین اقدامات کئے۔یونیورسٹی اور کالجز کے طلبا کو پیلیٹ گنز تک کا نہیں پتا۔چینلز پر ڈراموں میں بھابی کا دیور کے ساتھ افئیر اور یہ کیا کچھ چل رہا ہوتا ہے۔عجیب و غریب ڈرامے سکرپٹ ہمارے چینلز پر چل رہے ہوتے ہیں جو افسوس ناک ہے۔
شہر یارآفریدی نے کہا کہ5 اگست کو پاکستان میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھارتی اداکار کی خودکشی تھی۔ کشمیر کمیٹی نے ماضی میں کچھ کیا یا نہیں اس کا ذمہ دار مولانا فضل الرحمان کو ٹہرایا جاتا ہے، کل کو مجھے ذمہ دار ٹہرایا جائے گا۔ 
چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ ہم نے تین ڈراموں پر پابندی عائد کی مگر عدالت نے اجازت دے دی۔ نجی چینلز کشمیر سے متعلق خبریں چلاتے ہوئے غلطی سے ڈرتے ہیں ۔وہ چاہتے ہیں کہ انہیں بنی بنائی خبریں ملیں۔
 چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ پیمرا نے پرائیویٹ میڈیا پر کشمیر کے حوالے سے کیا پالیسی بنائی ہے۔کیا پرائیویٹ میڈیا مالکان اور ذمہ داران کو کمیٹی اجلاس میں بلایا نہیں گیا تھا؟ پرائیویٹ میڈیا پر کشمیر کے حوالے سے کوئی پالیسی بنائی ہے۔
چیئرمین پیمرا نے جواب میں کہا کہ جناب آپ نے کمیٹی کو بریفنگ دینے کے لئے ہوم ورک ہی نہیں کیا جس پرکمیٹی اراکین نے چیئرمین پیمرا کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جس پرچیئرمین پیمرا نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیا مالکان کی عدم حاضری پر نوٹسز جاری کروں گا۔