بھارت: شہری کا گاڑی چلانے کا انوکھا انداز،دیکھنے والے دنگ رہ گئے

Dec 16, 2023 | 15:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں شہری کی ڈرائیونگ سیٹ کے ساتھ والی پیسنجرسیٹ  پر بیٹھ کر ٹانگوں کی مدد سے گاڑی چلانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک شہری نے گاڑی میں کرتب دکھانے کیلئے گاڑی کی انوکھے اندز سے ڈرائیونگ کی ،جس کےسوشل میڈیا پر چر چے تو ہو رہے ہیں مگر اس نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔  بھارتی شہری کرتب دکھانے کے انداز میں ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ کر ٹانگوں کی مدد گاڑی چلا رہا ہے، جس پر بڑے پیمانے پر لوگوں کا ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ویڈیو میں کار میں بیٹھا شخص ڈرائیونگ سیٹ کی بجائے ساتھ والی پیسنجر سیٹ پر بیٹھ کر اپنے ہاتھوں کے بجائے ٹانگوں سے گاڑی کو کنٹرول کر رہا ہے، یہ ویڈیو ایک اور گاڑی سے بنائی گئی ہے اور جب دوسری گاڑی نے اسے اوور ٹیک کیا تو یہ منظر نظر آیا۔

مزید پڑھیں: شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے 

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، بعض لوگوں نے پرمزاح انداز میں تبصرہ کیا کہ اسی لیے ٹیسلا انڈیا نہیں آرہا ہے، دو روز سے سوشل میڈیا سائٹس پر چلنے والی اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 90 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسے لگ بھگ دو ہزار لائیکس بھی ملے ہیں۔