شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے 

Dec 16, 2023 | 15:08:PM
 زندہ دلوں کے شہر لاہور کے افق پر بادلوں کا بسیرا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) زندہ دلوں کے شہر لاہور کے افق پر بادلوں کا بسیرا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ڈیوس روڈ ،ایجرٹن روڈ ،کوئنز روڈ کے اطراف ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔   

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس،بانی پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آنے سے سموگ کے بادل چھٹ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔