پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ، اہم رہنما کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

Aug 16, 2022 | 18:53:PM
پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ، اہم رہنما کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا
کیپشن: shahzad akbar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا۔

  شہزاد اکبر اور بیرسٹر ضیا المصطفیٰ نسیم پر ایک پراپرٹی ٹائیکون کو برطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنے کا الزام ہے۔  وزارت داخلہ کے مطابق شہزاد اکبر کے ساتھ بیرسٹر ضیا المصطفیٰ نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی ایل پر زیادہ تر نام سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈالے جاتے ہیں جبکہ بیرسٹر شہزاد اکبر آج کل برطانیہ میں ہیں۔ شہزاد اکبر کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

 سینیٹر گلزار کے بیٹے عمار خان کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے، اُن پر بھی نیب میں بدعنوانی کا کیس ہے۔