شہبازشریف اور مریم نواز آمنے سامنے،حکومتی فیصلے کی کھل کر مخالفت کردی

Aug 16, 2022 | 10:19:AM
شہبازشریف, مریم نواز ,پٹرولیم مصنوعات,پاکستان ,24نیوز
کیپشن: شہباز شریف ،مریم نواز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہبازشریف اور مریم نواز آمنے سامنے،حکومتی فیصلے کی کھل کر مخالفت کردی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر وفاقی حکومت سے ناراض ہوگئیں ،کہتی ہیں کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔عوام کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے پر کافی تنقید کی جارہی ہے ، شہریوں کا مؤقف ہے کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور پاکستان میں اس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

ضرورپڑھیں:بھارتی طیارہ کراچی کیوں اترا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

ایسے میں ٹوئٹر پر ایک صارف نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے مخاطب ہو کر درخواست کی کہ  آپ میاں نواز شریف صاحب کو بولیں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں۔