ادا کا رہ حرا مانی کو گلوبل ویمن میڈیا ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Aug 16, 2021 | 22:30:PM
ادا کا رہ حرا مانی کو گلوبل ویمن میڈیا ایوارڈ سے نواز دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)حرا مانی اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے بہت مقبول ہیں ۔ڈر اموں میں  ان کےحقیقت سے قریب  کردار وں  کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شوبز میں خدمات پر حرا مانی کو گلوبل ویمن میڈیا ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ایوارڈ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سےگورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔اداکارہ نے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ایوارڈ ملنے سے متعلق بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:شر دھا کپو ر نےصا رفین کےدل جیت لئے۔۔ویڈیو وا ئرل

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'بہت شکریہ سرور صاحب آپ کے اس خوبصورت اخلاق کا، میرے کام کو سراہنے کا، اس ایوارڈ کا شکریہ، جیوے پاکستان'۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ گورنر پنجاب سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔حرا مانی کو ایوارڈ ملنے پر انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے انہیں مبارکباد دی۔ان کے شوہر نے گلوبل ویمن میڈیا ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حرا مانی اس ایوارڈ کی حقدار تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا کا نیا اندازدیکھ کر مداح حیران۔۔ تصاویر منظرعام پر

و