دبئی میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی) متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات کے بعد دبئی میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بچے کی پیدائش ایسے موقع پر ہوئی ہے جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور اسرائیل تاریخی معاہدے کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔دبئی میں پیدا ہونے والے پہلے اسرائیلی بچے کا نام میاسلمان ستاروستا لیمبرٹ رکھا گیا ہے۔
بچے کے والد دبئی میں اسرائیل کے قونصل جنرل ہیں۔بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ابراہیم معاہدے کے بعد یہ پہلا اسرائیلی بچہ ہے جس کی پیدائش یو اے ای میں ہوئی ہے اور یہ اعزاز کسی سے کم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے کے لئے پرجوش ہیں۔ دونوں ممالک میں بہت سی عادات مشترک ہیں اور ایک دوسرے کی عادات اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک ملک کر بہت کچھ کر سکتے ہیں۔بچے کے والد کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے اماراتی بچے اسرائیل میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور بہت سی اسرائیلی کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں کام کر رہی ہیں تاہم ابھی یہ صرف شروعات ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اس وقت بحال ہوئے تھے جب ایک سال قبل امن معاہدہ کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے یو اے ای میں اپنا قونصل خانہ جون میں قائم کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔شاہ رخ بھی وزیر اعظم عمران خان کی شخصیت سے بہت متاثر