حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان 

Apr 16, 2022 | 21:04:PM
حمزہ شہباز، وزیراعلیٰ پنجاب، منتخب، انتقام نہیں لیں گے،
کیپشن: حمزہ شہباز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے اور میری فیملی کے خلاف کیسز بنائیں گئے، نواز شریف کے خلاف کیسز بنائیں گئے لیکن ثابت کچھ نہیں ہوا ہے، چور ڈاکو کا نعرہ لگانے والوں سے توشہ خانہ کا حساب مانگا ہے تو جواب نہیں دیا،ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن جس نے قوم کا پیسہ لوٹا اسے حساب دینا ہوگا۔
پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازکہناتھا کہ صوبے امن و امان کیلئے اچھے پولیس آفیسرز تعینات کرونگا، صوبے میں پرائس کنٹرول کمیٹیاںبحال کریں گے، تمام اضلاع میں جائیں گئے عوام کو یقین دلائیں گئے کہ ان کے ساتھ ہیں۔حمزہ شہباز نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی پر کام کرونگا گا جگہ جگہ ملاوٹ شدہ اشیا مل رہی ہیں،صوبے میں ون ڈش کا اعلان کریں گئے،انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب سارا پاکستان نہیں لیکن بڑا صوبہ ہے،دوسرے صوبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ باقی صوبوں کا پنجاب بڑا بھائی ہے،چھوٹے صوبے میں جہاں ہماری ضرورت ہوگی ساتھ دیں گے۔
پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ چار سالوں میں جو ہمیں محروم رکھا ہم سٹینڈنگ کمیٹی کو بحال کریں گے،حمزہ شہباز اور پارلیمانی جماعت وعدہ کرتے ایوان کے تقدس کو بحال کریں گے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ 18 ارب کا منصوبہ جس کے تیس فیصد کیمرے خراب ہوگئے،ان کا کہناتھا کہ ہمارے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا،میرٹ پر ٹرانسفر ہوتے تھے،پانچ پانچ آئی تبدیل کئے گئے،چیف سیکرٹری تبدیل کئے، جس طرح انہوں نے صوبہ چلایا عوام کے سامنے ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز شریف کے منصوبوں کو ختم کیا گیا،ہسپتالوں میں آج غریب کو علاج معالجہ میسر نہیں ہے،نازک موقع ہے ناقص رائے ہے 74 سالہ تاریخ میں اتنے برے حالات نہیں دیکھے ہیں،ان کا کہناتھا کہ آج غریب آدمی دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا ہے،آج صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے،اللہ سے دعا مانگی مخلوق کی خدمت کا موقع دیں۔
وزیرعلیٰ حمزہ شہباز نے کہاکہ مہنگائی،بے روزگاری نے آدمی کی زندگی اجیرن ہے،پانچ رکنی بینچ کہتے ہے الیکشن کرائے،لیکن ایک خط کے ذریعے کہا جاتا ہے سازش ہوئی ہے،ایک نااہل شخص کووزیراعلیٰ لگا کر صوبے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔
ان کاکہناتھا کہ بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا،جدید بلدیاتی نظام کو صوبے میں رائج کرونگا،حمزہ شہباز نے کہاکہ بہت انتقام ہوگیا ایکدوسرے کے دست گریبان ہوئے،لیکن اب انتقام سے ہٹ کر عوام کی خدمت کریں گے،آج سے انتقام کا سبق بند ہوگیا ہے ہم کسی نہیں انتقام لیں گئے صرف صوبے کی خدمت کریں گئے۔ ان کا کہناتھا کہ جہاں تالے لگائے گئے جس کس نے سازش کی اس پرکمیٹی بنائی جائے اور بھرپور انکوائری کی جائے،ان کا کہناتھا کہ ہم نیا سپیکر لائیں گئے،ہماری حکومت عوام کی حکومت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو کس کس جماعت سے کتنے ووٹ پڑے؟ تفصیلات جانیے