حمزہ شہباز کو کس کس جماعت سے کتنے ووٹ پڑے؟ تفصیلات جانیے

Apr 16, 2022 | 19:36:PM
مسلم لیگ ن، حمزہ شہباز، 21ویں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب، کس کس جماعت، کتنے ووٹ پڑے
کیپشن: حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز 21 ویں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے،حمزہ شہباز کو کس کس جماعت سے کتنے ووٹ پڑے سب تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز197 ووٹ لے کر پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں ،مسلم لیگ ن کے 161 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کئے ،پیپلزپارٹی کے 7 ارکان نے حمزہ شہبازکو ووٹ دیاجبکہ پی ٹی آئی کے 26 منحرف ارکان نے حمزہ شہباز کے حق میں ووٹ ڈالا، اس کے علاوہ راہ حق پارٹی کے ایک رکن اور 2 آزادارکان نے بھی حمزہ شہباز کو ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے