لاہور میں سیاسی پاور شو.. تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھالیا

Apr 16, 2022 | 20:38:PM
پاکستان، تحریک، انصاف، جلسہ
کیپشن: پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کی طرف سے مینار پاکستان میں بڑے جلسے کی اجازت کی درخواست ڈپٹی کمشنر افس میں جمع، تحریک انصاف کوُ لاہور میں سیاسی پاور شو کے لئے این او سی کے اجراء کے فیصلے کےلئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا،صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے درخواست جمع کرائی.

تفصیلات کے  مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کی درخواست ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروا دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹر نے درخواست موصول کی ۔درخواست کے متن کے مطابق  21 اپریل بروز جمعرات کو مینار پاکستان میں بڑے جلسہ کیا جائے گا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جلسے سے خطاب کریں گے ۔ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دی جائے تاکہ تیاریاں مکمل کی جائیں ۔

جلسہ کی اجازت بارے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی نے پیر کو اجلاس طلب کر لیا۔ کمیٹی سیکورٹی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے باقاعدہ فیصلہ کرے گی ۔جلسے کی اجازت کی درخواست صدر پی ٹی آئی شیخ امتیاز محمود نے جمع کروائی۔

یار رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کچھ دیر بعد کراچی میں سیاسی پاور شو کرے گی، جناح گروانڈ میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایک سو بیس فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کارکنوں کا لہو گرمائیں گے ۔ 
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، شہباز حکومت کا اہم فیصلہ