روس کی یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنےپر امریکا کو ’غیر متوقع نتائج‘کی دھمکی

Apr 16, 2022 | 17:15:PM
روس ، امریکا، آمنے ،سامنے
کیپشن: روس اور امریکا آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) روس نے یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنےپر امریکا کو ’غیر متوقع نتائج‘کی دھمکی دے دی۔

خبرایجنسی کے مطابق روسی حکام نے ایک مراسلے کے ذریعے امریکا اور نیٹو کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو جدید اور حساس ہتھیارفراہم نہ کئے جائیں۔روس کا کہنا ہے کہ کیف حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔اس سے یوکرین میں صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔۔

واضح رہے کہ روس کی یہ دھمکی ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب امریکا نےیوکرین کیلئے جدید ہیلی کاپٹرز سمیت مزید 800 ملین ڈالر فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتاریاں،پرویز الہیٰ پر بھی تشدد، پنجاب اسمبلی میدان جنگ بن گئی