راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر۔ وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کا صبح سویرے اچانک دورہ،منصوبے تاخیر پر برہمی کا اظہار، انکوائری کاحکم دیدیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کا صبح سویرے اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو راول چوک فلائی اوور پر جاری کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ منصوبے کا آغاز اکتوبر 2020 میں ہوا تھامگر کمپنی کی نا اہلی کی وجہ سے منصوبے پرکام مکمل نہ ہو سکا۔کمپنی کو نا اہلی کے باعث بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا؟وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر منصوبہ ستمبر تک مکمل نہ ہوا تو پھر اللہ حافظ۔
ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس طرح کے منصوبے 6 ماہ میں مکمل کیے گئے۔ ہم نے کئی فلائی اوور 72 روز میں بھی مکمل کیے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوامی دلچسپی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد ۔ووٹنگ آج ہوگی