ملک کی معاشی مضبوطی میں اوورسیز کا کردار قابل تحسین ہے،چودھری سرور

Apr 16, 2021 | 15:25:PM
 چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس
کیپشن: چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر سرور نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسزکے فیصلوں کیلئے وقت کی حد بھی مقر ر کی جائے گی، اوورسیز پاکستانی قوم کا سر مایہ ہیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے ، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے ، ان  کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے بطور چانسلر مختلف یونیورسٹیز میں تقر ریوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں یونیورسٹیز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے اور یونیورسٹیز کے تمام معاملات کو آئین وقانون کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر حل کر نے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    نیب کیسز کے فیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا، شوکت ترین