ٹینس کا ایک عہد اختتام کو پہنچا

Sep 15, 2022 | 20:01:PM
راجر فیڈرر ، ریٹائر منٹ اعلان
کیپشن: راجر فیڈرر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹینس کا ایک عہد اختتام کو پہنچا، ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری پیغام میں کیا ۔ ایک بیان میں راجر فیڈرر نے گرینڈ سلم اور اے ٹی پی ٹور ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ لندن میں اگلے ہفتے ہونے والا لیور کپ میرا آخری اے ٹی پی ایونٹ ہوگا۔پچھلے تین سالوں سے میں چوٹوں اور سرجریوں کی شکل میں چیلنجز کا سامنا کررہا ہوں ،میں نے واپسی کے لیے سخت محنت کی۔ لیکن میرے جسم نے مجھے واضح پیغام دیا ہے کہ اب مزید نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے جتنا پیار ملا اتنا کبھی میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا ، لیکن اب میرے کیئر کے اختتام کا وقت آچکا ہے ۔
 راجر فیڈرر نے 1998 میں 16 برس کی عمر میں اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پہلا گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ 2003 میں ومبلڈن اوپن کی صورت میں جیتا تھا۔اس کے بعد وہ 6 آسٹریلین اوپن، 1 فرنچ اوپن، 8 ومبلڈون اور 5 یو ایس اوپن ٹائٹل جیت چکے ہیں۔فیڈرر طویل عرصے سے گھٹنے کی انجری سے نبرد آزما ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن میں تاخیر سے ملک کا نقصان ہوگا ، عمران خان