نئے نئے فیچر متعارف,واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری

Sep 15, 2022 | 13:42:PM
نئے نئے فیچر متعارف,واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری
کیپشن: واٹس ایپ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ اپنے صارفین کی دلچسپی کیلئے آئے روز نئے نئے فیچر متعارف کروارہا ہےجس کی وجہ کمپنی صارفین کی توجہ سمیٹنے میں بڑی کامیابی حاصل کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ آ ئی فون صارفین کیلئے بہترین فیچر سامنے لایا ہے۔پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے آئی فون صارفین کے لیے بھی اب حذف کیا گیا میسج دوبارہ واپس لانے کا فیچر متعارف کرا دیا۔واٹس ایپ کے نئے فیچرز اور تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے تمام آئی فون صارفین استعمال کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اگلے ماہ سے  پرانے ایپل کےموبائلز سے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی ۔  ایپل کے آئی او ایس 11 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے آئی فونز پر اکتوبر کے اختتام کے بعد واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ 24 اکتوبر کے بعد آئی فون 5 اور آئی فون 5 ایس کے صارفین اپنے فون پر واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے ۔تاہم آئی او ایس 11 کے فونز پر کمپنی نے پہلے سے ہی اپڈیٹ دینا بند کردی تھی۔ان فونز پر کے آپریٹنگ سسٹم کو اب کسی طرح کی سافٹ ویئر اپڈیٹ یا سیکیورٹی اپڈیٹ نہیں دی جاتی، اس لیے اب اس پر واٹس ایپ کی سپورٹ بھی ختم کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں دیگر چند ایپس بھی ایسے فونز پر نہیں چلائے جا سکیں گے۔