حکومت کسانوں کی مشکلات کوحل کرنا چاہتی ہے، وزیراعظم نے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا

Oct 15, 2021 | 12:41:PM
وزیراعظم ،عمران ،خان کسان، پورٹل
کیپشن: وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ محنت کش اور مظلوم طبقے کی آواز براہ راست سنتا ہے ، میرے نزدیک محنت کش طبقے کو خوش کرنا اللہ کو خوش کرنا ہے ، ہماری حکومت کسانوں کی مشکلات کوحل کرنا چاہتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق  کسان پورٹل کا افتتاحی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے محنت کش طبقے میں مزدور اور کسان شامل ہیں جو سارا سال دعا کرتے ہیں کہ موسم ٹھیک رہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جائزوں سے علم ہوتا ہے کہ چھوٹا کسان جب مارکیٹ سے کوئی چیز خریدنے جاتا ہے تو اسے بڑے کسان کی نسبت چیز مہنگی ملتی ہے اور جب وہ بیچارہ اپنی چیز بیچنے کیلئے جاتا ہے تو اسے کم قیمت دی جاتی ہے ، اسے قرض بہت زیادہ سود پر ملتا ہے ، اس طرح وہ ہر طرف سے مار کھاتا ہے ، وہ محنت بھی کرتا ہے اور زیادہ مشکلات بھی برداشت کرتا ہے ،،ہم کسانوں کی مدد کریں گے، کسان کارڈسے چھوٹے کسانوں کو براہ راست سبسڈی ملے گی ، کسانوں کی فصلوں کی انشورنس ہو گی جس سے بینک انہیں بلا خوف و خطر قرضے دیں گے ۔عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ محنت کش اور مظلوم طبقے کی آواز براہ راست سنتا ہے ، میرے نزدیک محنت کش طبقے کو خوش کرنا اللہ کو خوش کرنا ہے ، ہماری حکومت کسانوں کی مشکلات کوحل کرنا چاہتی ہے ، ہم نے اپنی جماعت کا نام پاکستان تحریک انصاف اسی لئے رکھا کیوں کہ انصاف کمزور کو چاہئے ہوتا ہے ، بڑا آدمی تو خود کو قانون سے بالا تر سمجھتاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بہو کو آگ لگانے والا ظالم سسر گرفتار، دیور کی تلاش جاری