قومی اسمبلی :چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور

May 15, 2023 | 12:51:PM
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ،پارلیمنٹ سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجے :وزیر دفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)قومی اسمبلی کا چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس لانےکا فیصلہ،قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کےخلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور کرلی گئی ۔


قومی اسمبلی میں قرارداد شازیہ ثوبیہ نے پیش کی،چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس تیار کرنےکے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ۔کمیٹی میں محسن شاہنوازرانجھا اورصلاح الدین ایوبی شامل ہیں۔قومی اسمبلی میں جناح ہاؤس اورشہدا کی یاد گاروں پر حملے کی قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔قرارداد رکن اسمبلی وجیہ قمر نے پیش کی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان اپنا تاریخی کردار ادا کرے۔پارلیمنٹ سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجے ۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑا اٹھالیا ہے، فیصلوں کی بنیاد سیاسی حمایت رکھی گئی ہے۔ فیصلے سیاسی بنیادوں پرنہیں،عدل وانصاف پر ہونے چاہئیں۔ ایک شخص کوریلیف دیاجارہاہے اور فتنے کو ہوادی جارہی ہے۔ وقت آگیا اپنے آئینی اور پارلیمانی اختیارات استمعال کیے جائیں۔ آئین کے مطابق جو کارروائی درج ہے اس پرعمل ہوناچاہیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے کہا کہ کورکمانڈرہاؤس پرحملہ کرنےوالوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے، فوج آئین اورقانون کےمطابق اپنا کردار ادا کررہی ہے، جناح ہاؤس قائداعظم اور فوجی کمانڈر کا گھرتھا۔ جی ایچ کیو پر اس سے قبل طالبان نے حملہ کیا تھا، کیایہ چیزیں عدلیہ کو نظرنہیں آرہیں۔

ضرور پڑھیں :عمران خان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا:مریم اورنگزیب

رکن اسمبلی اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچتے تو یہ حالات نہ ہوتے،یہ دوہرامعیارعدلیہ کا کیوں ہے؟

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چودہ مئی کا الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ وزیراعظم نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کا ہے۔نجی ٹی وی  سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس فیصلےکےخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ سیاسی معاملات عدالتوں میں لے جانے سے سیاست اورعدالت دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں غیریقینی کی سی کیفیت ہے، ضرورت اس بات کی ہےکہ ہم جلتی پر تیل ڈالنے کی بجائے اسےٹھنڈا کریں، سیاستدانوں کو معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔ ہمیں ہراس حرکت سے اجتناب کرناچاہیے جس سےلاءاینڈآرڈر کی صورتحال خراب ناہو، آج کا احتجاج پرامن ہوگا اور جمہوری طریقہ بھی یہی ہے۔