ملک بھر میں سوشل میڈیا سائیٹس بحال کر دی گئیں

May 15, 2023 | 11:14:AM
ملک بھر میں سوشل میڈیا سائیٹس بحال کر دی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر میں معطل کی جانی والی سوشل میڈیا سروسز کو بحال کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے بعد انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز معطل کر دی گئیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی کال پر آج سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کا احتجاج

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں موبائل براڈبینڈ سروس بحال ہے اور انٹرنیٹ سروسز پر بندش سے متعلق کوئی ہدایت نہیں ملی البتہ یوٹیوب، ٹوئٹر، اور فیس بک کی سروسز بھی بحال کر دی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ آج اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا پہلے سے ہی جزوی طور پر چل رہے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کو مکمل طور پر بند کرنے کا منصوبہ ہے۔