دہشتگردوں کےمکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف

May 15, 2022 | 17:51:PM
 دہشتگردوں کےمکمل خاتمے تک چین نے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شمالی وزیرستان خودکش دھمکے میں شہید ہونیوالے لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید بچوں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور 11 سالہ احمد حسن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو؟شیخ رشید نےبڑی دھمکی دیدی

وزیراعظم ںے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے، شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تاب ناک روایت ہے جسے ہمارے شہدا نے اسے برقرار رکھا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں، اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا