پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، حامد رضا 

ہدایت لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں،میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، چیئر مین سنی اتحاد کونسل

Mar 15, 2024 | 21:02:PM
پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، حامد رضا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)شیرافضل مروت کا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد بارے بیان پر اب صاحبزادہ حامد رضا کا بھی  جواب  آ گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے،  سنی اتحاد کونسل کا فیصلہ عمران خان نے کیا تھا ، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی،  انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے،   اگر میں نے بھی ٹاک شوز میں بیٹھ کر کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے، میری کمٹمنٹ عمران خان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی،میں فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لئے عمران خان کا برا نہیں سوچ سکتا صرف اسی لئے خاموش ہوں،  ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں۔

  واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے بیان دیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کےبجائے  مولانا شیرانی گروپ سے اتحاد کرنا چاہیے تھا ، جس پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا ناراض ہوگئے، حامد رضا نے آج پی ٹی آئی کے زیراہتمام اسلاموفوبیا کے حوالے سے تقریب میں شرکت بھی نہیں کی،ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حامد رضا کو باضابطہ دعوت نامہ بھیج دیا تھا، حامد رضا کا نام تقریب کے اسپیکرز میں بھی شامل تھا، حامد رضا شیرافضل مروت کے بیان کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے، 

حامد رضا گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں بھی شکایات کرچکے ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں : گندم پر سسبسڈی سے ماضی میں کتنے ارب کا بوجھ پڑا؟مریم نواز کو بریفنگ میں اہم انکشاف