9 مئی واقعات میں ملوث جماعت ملکی مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، عطاء تارڑ

Mar 15, 2024 | 15:31:PM
9 مئی واقعات میں ملوث جماعت ملکی مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، عطاء تارڑ
کیپشن: عطاء تارڑ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات میں ملوث جماعت ملکی مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں، یہ قائم دائم رہے گا۔ تحریک انصاف ملک میں انتشار پیدا کررہی ہے، یہ ملک دشمن جماعت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی میثاق جمہوریت کی بات کرتے ہیں، عوام نے ہمیں ووٹ اس لیے دیے ہیں کہ مسائل حل کریں۔ بیرون ملک بیٹھے چند مٹھی بھر لوگ پاکستان کیخلاف گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے لیڈر کو رہا کیا جائے تب امداد دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: حسن اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ نے جیلیں کاٹیں مگر ملک کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، انہوں نے آئی ایم ایف کو پاکستان کو امداد نہ دینے کے خط لکھے۔ ہم پاکستان کی معیشت کو مضبوط کریں گے اور وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایک جماعت آئی ایم ایف سے کہہ رہی ہے کہ اس کے سیاسی لیڈر کو رہا کیا جائے تو تب پاکستان کو امداد دی جائے، ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر بیٹھ کر احتجاج کر رہی رہے، یہ وہ لوگ ہیں جو برانڈڈ جوتیاں اور برانڈڈ بیگ پہن کر پاکستان کے عوام کی امداد بند کرنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں، یہ آئی ایم ایف کی ڈیل اس لیے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، ان شاءاللہ پاکستان ترقی کرے گا، شرح نمو میں اضافہ ہوگا، یہ ملک آج شہیدوں، غازیوں اور سیاستدانوں کی قربانیوں سے قائم و دائم ہے، ملک دشمن عناصر کی گھناﺅنی سازشوں کا آئی ایم ایف ڈیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔