ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ امریکا کے گلے پڑے گا، چین کی وارننگ

Mar 15, 2024 | 00:01:AM
ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ امریکا کے گلے پڑے گا، چین کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکاکی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کیے جانے کے بعد چین نے وارننگ جاری کی ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ امریکا کے گلے پڑے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے امریکی حکومت کو ٹک ٹاک کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس ایپ سے قومی سلامتی کے خطرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا،ایسے ہتھکنڈوں سے منصفانہ مقابلوں میں نہیں جیتا جا سکتا، ایسے اقدامات سے کاروباری سرگرمیوں پر اثر پڑتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

 واضح رہے کہ امریکامیں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کی روک تھام اور نیشنل سیکیورٹی کے پیشِ نظر ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بین کرنے کا بل منظور کیا گیا ، ٹک ٹاک کو تقریباً 170 ملین امریکی استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :چین نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر دی