بھارتی میزائل حادثاتی طور پر چل گیا،کوتاہی کو دور کیا جائیگا،بھارت کی وضاحتیں

Mar 15, 2022 | 22:34:PM
بھارتی، میزائل ، ملبہ
کیپشن: بھارتی میزائل کا ملبہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ میزائل داغنے کا تعلق معائنہ کے دوران حادثاتی طور پر ہوا۔ہم اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں، اگر اس حوالے سے کوئی کوتاہی پائی گئی تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایوان زیر یں(لوک سبھا)میں اپنے رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو 9مارچ 2022 کو پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میزائل چھوڑنے کا تعلق معائنہ کے دوران حادثاتی طور پر ہوا، میزائل یونٹ کی معمول کی دیکھ بھال اور معائنہ کے دوران، شام سات بجے کے قریب ایک میزائل حادثاتی طور پر چھوڑا گیا۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں، اگر اس حوالے سے کوئی کوتاہی پائی گئی تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ میں ایوان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا میزائل سسٹم انتہائی قابل اعتماد اور محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر ، سلمان اور شاہ رخ ہمارا کلچر خراب کررہے ہیں، بھارتی انتہا پسند وں کی ویڈیو وائرل