وٹامن ڈی کی کمی سے مزید بیماریوں اور منفی کیفیات کا انکشاف

Mar 15, 2022 | 20:40:PM
 وٹامن ڈی ۔منفی کیفیات۔انکشاف۔نئی تحقیق۔کیلشیئم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وٹامن ڈی کی کمی سے مزید بیماریاں اور منفی کیفیات کا انکشاف ہوا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق ڈپریشن کے علاوہ بدن میں درد، غنودگی، چکراور عضلات کی کمزوری وٹامن ڈی سے وابستہ ہوسکتی ہے۔
برطانیہ کی نیشنل ہیتھ سروس کے مطابق بالخصوص خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ نصف گھنٹے کی دھوپ میں وقت گزاریں تاکہ سورج کی روشنی جلد پر پڑے اور وٹامن ڈی سازی کا عمل شروع ہوسکے۔ اگر یہ ممکن نہیں تو پھر سپلیمنٹ کی صورت میںامراض کی 10 مائیکروگرام مقدار کو ضرور عادت بنائیں۔اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وٹامن ڈی نظر انداز کرکے صرف کیلشیئم سے ہی ہڈیاں تندرست رہتی ہے تو یہ بات درست نہیں کیونکہ یہ کیلشیئم بھی وٹامن ڈی کی موجودگی میں جزوبدن بنتی ہے۔ اس سے معدنیات بدن کی ہڈیوں میں جمع ہوتی ہے اور یوں درد، اینٹھن اور ہڈیوں کی کمزوری کو روکا جاسکتا ہے۔
کلیولینڈ کلینک کے مطابق چکر آنا ، گھبراہٹ، پٹھوں کی کمزوری اور بدن میں بڑھتا ہوا درد بھی وٹامن ڈی کی وجہ ہوسکتا ہے۔ اسی کی کمی پیروں میں درد کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔تاہم اس سے گھبرا کر خود امریکا اور یورپ میں لوگوں نے جب جب وٹامن ڈی کی زائد مقدار استعمال کی تو وہ قے، گردوں کے امراض اور دیگر کیفیات میں گھرگئے جسے وٹامن ڈی کی سمیت یا ٹاکسی سٹی کہا جاتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ وٹامن ڈی کو توازن کے ساتھ استعمال کیا جائے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔ کانپیں ٹانگنا ۔۔ٹانگیں کانپنے سے ایک درجہ اوپر ہے ۔بلاول بھٹو نے سمجھا دیا