پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجو کرایوں میں کمی کیوں نہیں کی ؟وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی حکام کو عمل درآمد کی ہدایت

Jun 15, 2024 | 19:02:PM
پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجو کرایوں میں کمی کیوں نہیں کی ؟وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی حکام کو عمل درآمد کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) حکومت کی جانب سے اس ماہ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے سے زائد  کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز برہم ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ہفتے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھٹی والے دِن بھی اجلاس بلالیا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹریز ، پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ نے اجلاس میں وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے پیٹرول میں کمی کا بڑا ریلیف کرایوں میں کمی کی صور ت میں عوام تک پہنچایا جائے۔وزیراعلیٰ نے وزارت ٹرانسپورٹ اور پولیس کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوی کمی کے لئے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے معائنہ کمیشن کو بھی اس بابت فوری اقدامات کی ہدایات کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغان حکومت نے پاکستان کیلئے جانوروں کی سپلائی شروع کر دی، قیمتوں میں نمایاں کمی