سمندری طوفان سے قبل بڑی پریشانی لاحق، سندھ سے اہم خبر آ گئی

Jun 15, 2023 | 19:56:PM
سمندری طوفان سے قبل بڑی پریشانی لاحق، سندھ سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سمندری طوفان بپر جوائے کی آمد سے قبل ہی سندھ  حکومت کو بڑی پریشانی نے آن گھیرا۔ 

تفصیلات کے مطابق بپرجوائے کی آمد سے قبل ہی اس کے اثرات نظر آنے شروع ہو گئے ، مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہرقائد میں تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں، سی ویو، دودریا،منوڑہ اور ہاکس بے پر سمندری پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، بپر جوائے کا فاصلہ ساحل سے کم ہورہا ہے اور وہ شمال مشرق کی طرف رواں دواں ہے۔
سمندری طوفان کے اطراف میں ہواؤں کی رفتار 120سے 140کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،سائیکلون سسٹم کے مرکز کے اطراف سمندر میں شدید طغیانی ہے، جہاں لہروں کی بلندی 25 سے 30 فٹ کو چھو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں نے بھارت کو تعلیمی میدان میں پیچھے چھوڑ دیا
طوفان آج کیٹی بندر گاہ سے گزرے گا،  لیکن اس کے زیراثر کیٹی بندر، ٹھٹھہ ، بدین اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، سجاول، شاہ بندر، کھاروچن، چوہڑ جمالی اور جاتی کے نواحی گوٹھ سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، عمرکوٹ، تھرپارکر، ڈیپلو، میرپورخاص اور حیدرآباد میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے، سمندری طوفان سے کراچی کو خطرہ ٹل گیا، شمال مشرق کی جانب بڑھتا طوفان پاکستان کے علاقے کیٹی بندر کے ساتھ ساتھ بھارتی ریاست گجرات کے درمیان ٹکرائے گا۔