پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حمزہ شہباز کا اہم بیان

Jul 15, 2022 | 19:18:PM
حمزہ شہباز ،پٹرول قیمت
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی عوام کے لیے آسانیوں کے مشن کا پہلا قدم ہے،مزید خوشخبریاں منتظر ہیں، عوام کے مصائب اور مشکلات دور کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کی تیز رفتار بحالی کا مشکل بیڑہ اٹھایا تھا، معیشت کی سمت درست کرنے میں کامیاب ہو گئے ،مسلم لیگ ن نے جب بھی حکومت سنبھالی مسائل حل کرکے دکھائے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی درست معاشی سمت کا نتیجہ ہے۔ ٹیم ورک کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا۔ اب اچھے دن آنے کو ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پہلی اچھی خبر ہے۔مزید خوشخبریاں آنے کو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کا عہد نبھانے کےلئے ہر حد تک جائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ عوام کے مصائب اور مشکلات دور کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 200 ارب کی تاریخی سبسڈی دی۔
یہ بھی پڑھیں:ہوشیار خبردار !!18جولائی سے قبل موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی ٹنکیاں بھروا لیں ورنہ ۔۔